مصر نے اپنی فیس بک متعارف کروادی

کائرہ: مصر نے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے مقابلے میں ’اجپٹ فیس‘ کے نام سے سوشل ویب سائٹ متعارف کرادی۔ خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیر اطلاعات نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ مصر خود اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ اب مصر نے اپنی فیس بک متعارف کرالی ہے جسے ’اجپٹ فیس‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کو www.egface.com کے نام سے رجسٹرد کیا گیا ہے۔

مصر کی جانب سے بنائی گئی فیس بک کے فرنٹ پیچ پر لیورپول کلب کے لیے کھیلنے والے مصر کے معروف فٹ بالر محمد صالح کی تصویر کو ’ کور فوٹو ‘ کے طور پر لگایا گیا ہے جب کہ ویب سائٹ کی تھیم بھی فیس بک کی طرح نیلے کلر میں رکھی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر مصری فیس بک کو استعمال کرنے کے لیے 3 زبانوں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے جن میں انگریزی، فرانسیسی اور عربی شامل ہیں جب کہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے ویب سائٹ کا طریقہ کار تقریباً فیس بک جیسا ہی رکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک 500 سے زائد افراد اس فیس بک کو سبسکرائب کرچکے ہیں۔

مصر کے وزیراطلاعات یاسیر القادی کا کہنا تھا کہ خیالات کے ذریعے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری حکمت عملی بہت واضح ہے جب کہ مستقبل میں اسی طرح سماجی رابطے کی مزید ویب سائٹ بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شہریوں کے ڈیٹا کے حفاظت کے قابل ہونا چاہیے اور ملک میں استحکام کے لیے اپنے شہریوں کی مدد کرنی چاہیے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان میں خواتین کو ہراساں کرنے سے بچاؤ کی ایپ تیار

Share this on WhatsAppلاہور: خواتین کو پبلک مقامات پر گھورنے، جملے کسنے اور ہراساں کرنے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے