محکمہ پولیس میں بہتری آئی ہے مزید ضرورت ہے

شبیر خان سدوزئی
بی بی سی ریکارڈ لندن ( لاہور )

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جب سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پولیس کی کمان سنبھالی تو عوام میں پولیس کا خوف تھا لوگ پنجاب پولیس اپنا محافظ نہیں سمجھتے تھے کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے اس روایات کو تبدیل کر دیا اج محکمہ پولیس میں بہتری آئی ہے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم ہوا ہے وہاں انصاف کا ترازو امیر اور غریب کیلئے یکساں دیکھا ئی دے رہا ایسے قابل افیسران ملک اور قوم کا فخر ہوتے ہیں جن کا نام تاریخ اور عوام کے دلوں میں ہمہشہ رہتا ہے پولیس ملازمین کے مسائل ہوں یا ترقیاں ہمیشہ میرٹ کو ترجیع دیکچھ دن قبل 50 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دیتے ہویئے انہیں ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج سنٹرل پولیس آفس کے کمیٹی روم میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کااجلاس منعقد ہو ا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے محنتی ، قابل اور فرض شناس انسپکٹرز کے سروس ریکارڈز زیر غور آئے اور پروموشن بورڈ کے اراکین نے 50انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی جس کے بعد ان افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی جی پنجاب عارف نواز خان کے چارج سنبھالنے کے بعد افسران اور اہلکاروں کے ترقیوں کے عمل میں خاطر خواہ تیزی آئی ہے اور گذشتہ چند ماہ کے دوران 29ڈی ایس پی افسران کو ایس پی کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں

جبکہ مجموعی طور پر 102انسپکٹرز صاحبان کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔ حالیہ محکمانہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی پانے والے انسپکٹرز میں درج ذیل افسران اختر مجید بھٹی ، محمد یعقوب ، محمد عثمان ، شبیر احمد خان ، حمیرا تبسم ، مظہر فرید ، ملازم حسین ، ریاض حسین، محمود علی ، نوید اکمل ، ریاست جاوید باجوہ ،سرفراز احمد، محمد ارشد لطیف، عظمت حیات، محمد اسلم، محمد الیاس، شہناز پروین ، طاہر مجید ، صابر حسین ، محمد ارشاد، عباس اختر، صفدر اقبال، عبدالوحید، اعجاز علی ، مجید اختر، عمر حیات،محمد افسر، اعظم محمود، ناصر حنیف، اصغر تنویر، پرویز حسین بٹ، علی عادل رضا، جاوید اقبال ، محمد غیاث، ذوالفقار علی ، اعجاز حمید، مستحسن علی شاہ ، احسن محمود گوندل ، محمد اسلم ، محمدمنیر، وقار الحق، خالد محمود، فلک شیر، خالد محمود، حیدر حسین ، عظمت اللہ، نمرین منیر، مسعود الحق، ظفر اقبال شامل ہیں ۔

About BBC RECORD

Check Also

لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے، پنجاب حکومت

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ لاہور وزیراطلاعات پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے