حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر7بیلسٹک میزائل حملے ناکام

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر سات بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا کر مملکت کو تباہی سے بچا لیا۔بی بی سی ریکارڈ کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب پر سات میزائل داغے۔ ان میں سے تین میزائل دارالحکومت الریاض کی طرف، ایک خمیس مشیط، ایک نجران اور دو جازان کی جانب داغے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی جانب سے میزائل حملوں کا مقصد مملکت کو دہشت گردی سے دوچار کرنا، شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا تھا تاہم سعودی محکمہ دفاع اورعرب اتحادی فوج نے مشترکہ طورپر حوثیوں کے داغے گئے میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل فضاء ہی میں تباہ کردیے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک میزائل کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب میں مقیم ایک مصری شہری جاں بحق بھی ہوا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیل جلد جاری کی جائے گی۔

کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے یہ دشمنانہ اور اندھا دھاھند میزائل حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ ایران حوثیوں کی مدد کے ذریعے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک حوثیوں کی طرف سے مسلسل بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2216 اور 2231 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ جوابی کارروائی کریں گے، چین

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ بیجنگ چین نے ٹک ٹاک اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے