عامر خان کا اپنی 53 ویں سالگرہ پر والدہ کو خراج تحسین

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے 53 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی والدہ سے خوبصورت انداز میں اظہار محبت کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان آج 53 برس کے ہوگئے اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی والدہ زینت حسین کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ عامر خان نے زینت حسین کی تصویر کے ساتھ بہت خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وہ شخصیت جس کی وجہ سے مجھے یہ مقام ملا ‘‘۔

عامر خان کے لیے سوشل میڈیا کی دنیا نئی نہیں اس سے قبل وہ انسٹاگرام پر موجود تھے اور ان کے دولاکھ کے قریب فالوورز بھی تھے لیکن انہوں نے اپنی پہلی پوسٹ کے لیے اپنی سالگرہ کے دن کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ ان دنوں عامر خان فلم ’’ ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

About BBC RECORD

Check Also

ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان ہدایت کار کی زبان کاٹنے پربھاری انعام کا اعلان

Share this on WhatsAppممبئی: بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا نے ویب سیریز ’تانڈو‘ کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے