پیرس ہیروئن اسمگلنگ معاملہ؛ گرفتار اسٹیورڈ کی ڈیوٹی لگانے پر دو افسران معطل

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے پیرس میں ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار اسٹیورڈ کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران کو معطل کردیا ہے۔میڈیا کے مطابق دوروز قبل پیرس میں پی آئی اے کے اسٹیورڈ تنویر عالم کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، تنویر عالم ہی کی نشان دہی پر ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ عامرمعین کو حراست میں لیا گیا تھا،

اس وقت دونوں افراد فرانسیسی تحقیقاتی اداروں کی تحویل میں ہیں، پی آئی اے نے ناصرف دونوں فلائٹ اسٹیورڈز بلکہ ان کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران عارف بٹ اور ہارون احمد کو بھی معطل کردیا ہے۔ جن کا تعلق پی آئی اے سروسز بیس اور فلائٹ شیڈولنگ شعبوں سے ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، معاملے میں جو بھی ملوث پایا جائے گا ان کو محکمانہ کارروائی کے تحت معطل کردیاجائے گا، مکمل تحقیقات ہونے کے بعد معطل ہونے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جاسکتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

نجی اسکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنریز کی فروخت غیر قانونی قرار

Share this on WhatsAppکراچی: صوبائی محکمہ تعلیم نے سندھ میں نجی اسکولوں کے یونیفارم اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے