حب میں مسافر کوچ اور کارمیں تصادم سے 7 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے حب میں بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور12 سے زائد زخمی ہوگئے۔پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان میں حب کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں زبردست تصادم ہوگیا جس کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں شارع فیصل پر موٹرسائیکل سوار خواتین ٹریفک اہلکار تعینات

Share this on WhatsAppکراچی: ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ شہرکی سب سےاہم شاہراہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے