گوجرانوالہ میں ایف آئی اے کا ای او بی آئی کے جعلی دفترپر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے جعلی دفترپر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) کے جعلی دفترپر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ترجمان ای او بی آئی کے مطابق گوجرانوالہ میں محکمے کے سربراہ کاشف ضیا خان کو کافی دنوں سے ضعیف العمر بیمہ ملازمین سے پینشن کے نام سے کی جانے والی جعلسازی اور بھاری رقوم لوٹنے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر انہوں نے ایف آئی اے کو اطلاع دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق نوسرباز گروہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کاروباری افراد کو فراڈ کے ذریعے لوٹ رہے تھے۔ کارروائی کے دوران جعلی دفترسے صنعتی یونٹس کا ریکارڈ، لیٹرپیڈز، جعلی مہریں اور سوشل سیکیورٹی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔

About BBC RECORD

Check Also

ہالہ میں قومی شاہراہ پرکوچ کی رکشہ کوٹکرسے 11 افراد جاں بحق

Share this on WhatsApp ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے