IG پنجاب کی ہدایت پر ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

شبیر سدوزئی

بی بی سی ریکارڈ لندن: ( ڈیرہ غازیخان )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر سرکل سٹی میں ڈکیتی و چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزمان و مسروقہ سامان برامد کر لیا گیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے بتایا ،بین الصوبائی کار چور گینگ سے 5کاریں بر آمد، موٹرئیکل ڈکیت اور چور گینگ کے سرغنہ ایوبی پتھوآنی گینگ ،صفدر عرف ڈیوایا کلرگینگ،عمیر درانی گینگ اور ذوالفقار جادلہ گینگ سمیت دیگر ملزمان گرفتاراور درجنوں ڈکیتی اورچوری شدہ موٹر سائیکل و کاریں برآمدکی لی گئی۔ ۔سرکل تونسہ شریف کی کاروائی کچھ عرصہ قبل دوران ڈکیتی کے اندھے قتل کے ملزمان ٹریس اور گرفتار ۔ اغوا ء برائے تاوان کے ملزمان کو تھانہ سٹی تونسہ نے گرفتار کر لیا ۔

بیورو چیف: کے مطابق ڈی پی اواحمد نواز چیمہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتا یا کہ سرکل سٹی میں ڈکیتی اور چوری جیسی سنگین واردات پر قابو پانے کے لئے میں نے ڈی ایس پی سرکل سٹی سید اظہر رضا گیلانی کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ اسی طرح ڈی ایس پی سرکل سٹی سید اظہر رضا گیلانی اور SHO تھانہ سول لائن سید شکیل احمد بخاری ہمراہی ٹیم نے ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرقہ ہونے والی05عدد کاریں جن کی مالیت تقریباً 50لاکھ کے قریب ہے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کی گئیں ۔

یہ خطرناک کار چور گینگ کاریں سرقہ کر کے ان کے ڈوپلیکیٹ کاغذات بنا کر صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر بختونخواہ میں گاڑیاں بیچ آتے تھے جن کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا کر ملزمان کو جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے ٹریس آؤٹ کر کے ملزمان سے 05عدد سرقہ شدہ کاریں جن کی مالیت تقریباً 50لاکھ مالیت سے زائدہے برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی گئیں اور 2017میں بدنام زمانہ عمیر درانی گینگ اور ذوالفقار جادلہ گینگ جنہوں نے سٹی سرکل میں ڈکیتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے ملزمان کو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10عدد موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری کئے گئے تھےSHOتھانہ سول لائن نے ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا کر موٹر سائیکل ہائے بر آمدکر کے مالکان کے حوالے کئے گئے۔اسی طرح سرکل سٹی میں ڈکیتی اور چوری کرنے والے ایسی وارداتوں میں ملوث بد نام زمانہ ایوب پتھوآنی گینگ اور صفدر عرف ڈیوایا کلر گینگ کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے SHOتھانہ سٹی رائے شاہد انسپکٹر نے ڈکیتی اور چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایوب پتھوآنی گینگ اور صفدر عرف ڈیوایا کلر گینگ کو گرفتارکیا بلکہ ان کے قبضہ سے ڈکیتی وچوری کئے گئے 26عدد موٹرسائیکل برآمدبھی کر لئے ہیں جبکہ صوفی جنرل سٹور کے تاجر عنصر حفیظ ولد حفیظ لرحمان سے کچھ روز قبل بلاک Hپرکار ڈکیتی ہوئی SHOتھانہ سٹی رائے شاہد انسپکٹر معہ ٹیم نے بروقت کاروائی عمل میں لاکر ڈکیتی کی گئی کار کو برآمد کر کے صوفی جنرل سٹورکے مالک عنصر کے حوالے کی گئی

۔سرکل تونسہ شریف کی کاروائی کچھ عرصہ قبل دوران ڈکیتی کے اندھے قتل کے ملزمان ٹریس اور گرفتار۔ملزمان نے دوران ڈکیتی غلام ےٰسین اور محمد اسحاق کوقتل کر دیا تھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی تونسہ سرکل محمد اسحاق سیال نے میڈ یا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ کچھ عرصہ قبل نامعلوم ملزمان نے غلام یسین قوم درلی کو موضع بچھرہ کو موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران اسلحہ آتشین سے فائر کر کے قتل کردیا تھا جس پر تھانہ تونسہ صدر میں مقدمہ درج کیا گیااور دوسرا اندھے قتل میں ملزمان نے محمد اسحاق کو دوران موٹر سائیکل ڈکیتی قتل کر کے فرار ہو گئے تھے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی ایس پی سرکل تونسہ نے کہا کہ تھانہ تونسہ صدر اور ریٹرہ میں ہونے والے اندھے قتل کے نامعلوم ملزمان کو
کو ٹریس کرنا پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنچ تھا ڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر میری نگرانی میں

SHOتھانہ تونسہ صدر محمد ایوب چھجڑا، غلام ہاشم SIانچارج ہومی سائیڈ معہ ہمراہی ٹیم نے شب وروز محنت کرکے اندھے قتل میں ملوث شوکت گینگ سرغنہ سمیت اور اس کے ممبران کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ ریتڑہ میں محمد اسحاق کو دوران موٹر سائیکل ڈکیتی اسلحہ آتشیں کے فائر سے نا معلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھاجس پر تھانہ ریٹرہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا SHOتھانہ ریتڑہ عبدالرشید SIمعہ ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کے ذریعے نامعلوم ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔اغواء برائے تاوان کا خطر ناک گینگ جو مورخہ 23.01.18کو ڈاکٹر نجیب کے گھرداخل ہو کرڈاکٹر کے بیٹے محمد آصف نجیب کواغواء برائے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور ملزمان فرار ہو گئے جس کی اطلاع پرڈی پی او احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر میری زیر نگرانی SHOتھانہ سٹی تونسہ اصغر بخاری کے ہمراہ ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور آخر کار اس ٹیم نے جرائم پیشہ گروہ کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا کر نہ صرف ملزمان گرفتارکئے بلکہ ان کے قبضہ سے خطرناک اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ۔ ماہ جنوری 2018میں سرکل تونسہ نے

IG پنجاب کی ہدایت پر ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قتل و سرقہ بالجبر جیسے سنگین جرائم میں ملوث ایک درجن ملزمان کو گرفتار کیا اور اسی طرح شر پسند عناصر کے خلاف سرکل تونسہ نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ کلاشنکوف 01، پسٹل 30بور 11عدد،بندوق 12بور 01 عدداور 80عدد گولیا ں بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ڈی ایس پی سرکل تونسہ محمد اسحاق سیال نے کہا کہ یہ اندھے قتل پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھے جن کو ٹریس آؤٹ کرنے کے لئے میں نے SHOsکی نگرانی میں خصوصی ٹیم کو ٹاسک دیا جن کی بھر پور کوشش سے آخر کار یہ ملزمان گرفتار ہوئے ۔ اس موقع پر SHOتھانہ سٹی رائے شاہد ، HOتھانہ سول لائن سید شکیل احمد بخاری،SHOتھانہ سٹی تونسہ اصغر حسین SHOتھانہ صدر تونسہ محمد ایوب اور ریڈر ڈی پی او محمد کامران ASI موجود تھے۔

ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال نے کہاکہ سرکل بھر میں شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی جاری ہے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او احمد نواز چیمہ نے کہا کہ ڈی ایس پی سٹی سید اظہر رضا گیلانی کی زیر نگرانی میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں قابل ستائش ہیں جبکہ ڈکیتی اور چوری کی روک تھام اور عوام الناس کی جان مال کی حٖٖٖفاظت کے لئے ضلع بھر میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اور ایسی وارداتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے شہر بھر میں اضافی پکٹس ڈیوٹی اور موثر گشت بڑھا کرسنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف شکنجہ کس دیا گیا ہے ہمار ا مقصدغریب اور مظلوم عوام کی داد رسی ہے اور میرا منشور عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی ہے اور عوام الناس پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن وامان قائم بر قرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اچھا شہر ی ہونے کا ثبوت دیں۔

About BBC RECORD

Check Also

5سالہ بچی کیساتھ امریکی ایمبیسی کمپلیکس میں ریپ ،درندہ صفت شخص گرفتار

Share this on WhatsAppاسلام آباد: امریکی ایمبیسی کمپلیکس میں 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی۔ عالمی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے