پنجاب: 20لاکھ مجرموں کے فنگرپرنٹس کاڈیٹا تیار کرنیکا فیصلہ

پاکستان: زینب قتل کیس کے بعد پنجاب حکومت نے مختلف کیسز میں ملوث20لاکھ مجرموں کے فنگر پرنٹس پر مشتمل ڈیٹا بیس کی تیاری کا فیصلہ کر لیا۔

ڈیٹا بیس کی تیاری اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے 49 کروڑ50لاکھ کی لاگت سے آٹومیٹڈ فنگرپرنٹ آڈنٹی فکیشن سسٹم خریدا جائے گا۔

منصوبے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، منصوبے کے تحت پنجاب کی بڑی جیلوں میں قید تمام چھوٹے بڑے کیسوں میں آئے مجروموں کے فنگر پرنٹس اور پام پرنٹس لئے جائیں گے۔
منصوبے کو چھ ماہ میں آپریشنل کر دیا جائیگا۔

About BBC RECORD

Check Also

ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے