بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی سے خراب ہوگئی

نئی دیلی: بھارت کی واحد ایٹمی آبدوز عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوگئی اور گزشتہ 10 ماہ سے غیر فعال کھڑی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین نیوی کی واحد روسی ساختہ جوہری آبدوز ’آئی این ایس اریہانت‘ کو عملے کی غفلت کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔

بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا رپورٹ پرتبصرہ کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ بحریہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کوعملے کی لاپرواہی سے نقصان ہوا، آبدوز بندرگاہ پرموجود تھی کہ اس دوران عملے کی غفلت کے باعث اس کا ایک دروازہ کھلا رہ گیا جس سے پانی آبدوز کے اندر داخل ہوگیا اور اسے شدید نقصان پہنچا جس کی مرمت کا کام گزشتہ دس ماہ سے جاری ہے۔ اس آبدوز کو ایڈوانس ٹیکنالوجی ویسل پروجیکٹ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق نیوی کی غفلت کا ایک اور واقعہ پہلے بھی پیش آیا تھا جب آبدوز ’آئی این ایس چکرہ‘ کے نچلے حصے میں نصب تارپیڈو ٹیوبز بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔

About BBC RECORD

Check Also

تائیوان میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Share this on WhatsAppتائی پے: تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 46 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے