پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکٹھے ہیں، عابد شیرعلی

پاکستان: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکٹھے ہیں۔
جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کی ایک فیکٹری میں 150 مظلوم افراد کو ز ندہ جلا دیا گیا،

عمران خان اور طاہر القاری نے ان کے لیے دھرنا کیوں نہیں دیا۔ زرداری نے مظلوم افراد کے قتل پر آنکھیں کیوں باندھے رکھیں۔
درحقیقت یہ تمام لوگ ملک کی ترقی کے دشمن ہیں انہیں نواز شریف کھٹکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے خلاف سارے مخالفین آج اکٹھے ہیں۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کو عوام الیکشن میں روند دیں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کرپشن کا راج ہے، سندھ میں وزیروں کے گھر سے 5، 5 ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں، ان کرپٹ وزیروں کا احتساب کون کرے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

افطار ڈنر پر حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت

Share this on WhatsAppشمع عادل بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( لاہور ) حکومت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے