پیدا ئش سے قبل لڑکیوں کی قیمت طے، بھارت میں بچوں کی اسمگلنگ گروہ بے نقاب

بھارت: انسانیت نوازی میں اپنی مثال آپ حیدرآباد جیسے شہر میں انسانیت کو ہلاکر رکھ دینے والے شرمناک واقعہ کا انکشاف ہوا ہے بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی ویNDTV کی جانب سے چلائے گئے اسٹنگ آپریشن میں پتہ چلا کہ پیدا ہونے سے پہلے ہی یہاں پر لڑکیوں کی قیمت طے ہو جاتی ہے

اور بے خوف بڑے دھڑلے سے بچوں کی اسمگلنگ کا یہ دھندہ چلایا جا رہا ہے۔ ٹیم کی جانب سے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کے لیے گزشتہ 6 ماہ سے آپریشن چلایا جا رہا تھا۔ اس پورے گورکھ دھندے کو ظاہر کرنے کے لئے ایک جعلی آفس بنایا گیا اور جہاں پر کیمرے لگائے گئے تھے۔ کیمرے کے سامنے بچوں کی اسمگلنگ کر رہے گینگ میں شامل لوگوں کو فرضی جوڑے بن کر رابطہ کرنے اس آفس میں سودا طے کرنے کے لئے بلایا جاتا تھا ۔

ان لوگوں نے بتایا کہ وہ روپے کے بدلے بچہ دلوا سکتے ہیں ۔اس گورکھ دھندے میں شامل گینگ کے ایک رکن روی (32) نے بتایا کہ الٹراساؤنڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس کی دوسری بیوی کو ایک ہفتے میں لڑکی ہونے والی ہے۔ وہ اس کو دے سکتا ہے. اتنا ہی نہیں کیمرے سے لاعلم روی نے اس کے علاوہ اور بھی آپشن بتائے۔ اس نے کہا کہ اس کی بہن کو تین بیٹیاں ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ٹھیک لگے تو وہ اسے دلوا سکتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ٹرمپ نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

Share this on WhatsAppامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے