دہشتگردی سے پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا، اسپیکرقومی اسمبلی

پاکستان: اسلام آباداسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ دنیا میں دہشتگردی سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ پاکستان کو 120 ارب ڈالر کا مالی نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آ باد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس ’’دہشت گردی اور بین العلاقائی رابطے‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر ایازصادق کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال میں دہشت گردوں سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں رہا، دنیا میں دہشتگردی کی وجہ سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، جبکہ پاکستان کو 120 ارب ڈالرکا مالی نقصان پہنچ چکا ہے، کانفرنس میں شریک تمام ممالک دہشتگردی کوہرشکل میں مسترد کرتےہیں، اسپیکرزکانفرنس کوفورم کی شکل میں ہرسال ہونا چاہیے۔

ایازصادق نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزیں پاکستان، ترکی اورایران میں ہیں، پارلیمانی ڈپلومیسی سے چیلنجزکا مقابلہ بہتراندازمیں کیا جاسکتا ہے، آپس کے اختلافات سے ترقی نہیں رکنی چاہیے، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اورمشرق وسطیٰ کےتنازعات حل کرنےمیں ناکام رہی ہے۔کانفرنس میں صدرمملکت ممنون حسین اور چیرمین سینیٹ رضاربانی نے بھی شرکت کی۔

About BBC RECORD

Check Also

عدلیہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون کا تاثر ختم کرے، وزیراعظم پاکستان

Share this on WhatsAppاسلام آباد؛ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طاقتور اور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے