دمشق کے نزدیک ایرانی اڈّے پر اسرائیلی بم باری کی خبریں

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کو صبح سویرے دمشق کے نزدیک الکسوہ کے علاقے میں ایران کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے فوجی اڈے پر فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔

اس خبر کو نشر کرنے والے اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یروشلم پوسٹ اخبار بھی شامل تھا جس نے بعد ازاں خبر کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ روس کے بعض ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کا ذکر کیا۔

اس کے مقابل شامی حکومت کے میڈیا نے بتایا ہے کہ شام کے دفاعی نظام نے دمشق کے نزدیک الکسوہ میں کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی اہداف پر میزائل داغے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں الکسوہ میں موجود شامی حکومت کی فوج کے فرسٹ ڈویژن کو نشانہ بنایا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی قانون سازوں کا ٹرمپ سے سعودی عرب میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ واشنگٹن امریکی قانون سازوں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے