لکی مروت میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پاکستان: لکی مروت: کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے راہ گیر سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے عدالت سے گھر جانے والے افراد کی گاڑی کا پیچھا کیا اور موقع ملتے ہی کار پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئےجب کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے چاروں افراد کا تعلق تحریک انصاف کی منحرف رہنماعائشہ گلالئی کے سابق سیکرٹری نور زمان کے مخالف گروپ سے ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈی آئی خان میں پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

Share this on WhatsAppڈی آئی خان: پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے