پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات، سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس بند

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں احساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔
فیض آباد میں پولیس کا آپریشن ہفتہ کی شب سے معطل ہے اور اس دوران نجی نیوز چینلز کی نشریات بند ہیں اور فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم فوج کی تعیناتی صرف حساس عمارتوں کی حفاظت کے لیے ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے احکامات پر ہفتہ کو سوشل میڈیا کی تین ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو ملک میں بند کر دیا گیا تھا اور تینوں ویب سائٹس فی الوقت غیر معینہ تک بند رہیں گی۔

پیمرا نے ہفتہ کی دوپہر کو اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف کارروائی کی براہ راست کوریج پر نجی نیوز چینلز کو بند کر دیا تھا لیکن ان نیوز چینلز کی ویب سائٹس پر لائیو کوریج آ رہی تھی تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس پر لائیو کوریج کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کیا آپ بلوچی تھیریم یا بیسٹ آف بلوچستان کے بارے میں جانتے ہیں؟

Share this on WhatsAppپاکستان کے پسماندہ صوبہ بلوچستان کو کئی تاریخی حوالوں سے انتہائی اہمیت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے