پیرس ماسٹرز ٹینس: تھیم اور ماہیوت نے تیسرے مرحلے میں جگہ بنا لی

پیرس ٹینس ٹورنامنٹ کے میچ میں آسٹریا کے ڈومینیک تھیم اور جرمنی کے پیٹر مدمقابل ہوئے۔ ڈومینیک نے پہلا سیٹ دلچسپ کھیل کے بعد چھ چار سے اپنے نام کیا۔ جرمنی کے پیٹر نے کم بیک کیا

اور دوسرا سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات چھ سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں ڈومینیک نے چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

ایک اور میچ میں فرانس کے نیکولس اور سپین کے پیبلو کارینو میں جوڑ پڑا۔ فرانسیسی ٹینس سٹار نے یکطرفہ کھیل کے بعد چھ چار اور چھ ایک سے کامیابی سمیٹ کر تیسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں