پاک سری لنکا ٹی 20 میچ؛’’آج قوم کی قربانیاں جیت گئیں‘‘، ترجمان پاک فوج

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں ٹی 20 میچ کے کامیاب انعقاد پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آج قوم کی قربانیاں جیت گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج قوم کی قربانیاں جیت گئیں، شکریہ سری لنکا۔ پاکستان ٹیم نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا۔ پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے لیکن 8 برس بعد اب دوبارہ سری لنکن ٹیم نے لاہور ہی کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کر کرکٹ کی بحالی کی راہ استوار کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں