تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 60 دن میں 50 طلبہ کی خودکشی

انڈیا: دوماہ سے کم عرصہ میں طلبہ کی خودکشی کے50واقعات۔سامنے آئے یہ واقعات تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کی تاریک حقیقت ہے۔کالجس کے انتظامیہ کے دباؤ کوبرداشت نہ کر پانے کے نتیجہ میں ان طلبہ نے انتہائی اقدام کیا۔ تجارتی طرز کے یہ تعلیمی ادارے طلبہ کوامتحانات میں کامیاب کروانے کے دعوے تو کرتے ہیں

بھارتی ویب سائیٹ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق: یہ ادارے زندگی جینے کا حق دینے میں ناکام ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے دباو سے تنگ آکر ہی طلبہ کی خودکشی کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ایسے ہی ایک کارپوریٹ طرز کے کالج کی کلاس میں ایک ٹیچر کی جانب سے طالب علم کی پٹائی کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس کی فلم بندی خفیہ طورپر کلاس روم میں ایک طالب علم نے کی ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیچر ، اس طالب علم کی اس کے ساتھیوں کے سامنے بْری طرح سے پٹائی کر رہا ہے۔

اس طرح کی بے عزتی ، مارپیٹ، بہتر تعلیمی مظاہرہ کے لیے دباوکے نتیجہ میں ہی طلبہ خودکشی کی راہ پر چل رہے ہیں۔ خودکشی کرنے والے ان طلبہ نے ڈاکٹرس اور انجینئرس بننے کا خواب اپنے دل میں سجائے ان کارپوریٹ طرز کے تعلیمی اداروں میں داخلے لئے تھے تاہم بہتر تعلیمی مظاہرہ کے لیے ان کارپوریٹ طرز کے تعلیمی اداروں کے دباو کے ماحول کوبرداشت نہ کرتے ہوئے ان طلبہ نے یہ انتہائی اقدام کیاہے۔

About BBC RECORD

Check Also

لیبیا میں 30 تارکین وطن کا انتقامی قتل، 26 بنگلہ دیشی تھے

Share this on WhatsAppلیبیا میں انسانوں کے ایک مقامی اسمگلر کے قتل کے بعد مقتول ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے