کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، 2 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

شبیر خان: کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایس پی نیو کراچی شبیربلوچ کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک سوزوکی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے تعاقب کرکے سوزوکی روک لی اور تلاشی کرکے کپڑوں میں چھپایا گیا اسلحہ کو برآمد کرلیا۔

ایس پی شبیربلوچ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3 راکٹ لانچر اور 5 بارودی سرنگیں شامل ہیں جب کہ ایک ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی میں موجود 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت محمدسلطان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ۔

ایس پی نیو کراچی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے دونوں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پوراکردیا ؛عثمان بزدار

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیر اعلی پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے