کامرہ میں مسافر وین کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

پاکستان: راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرانے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

راولپنڈی جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں پیش آیا جب مسافر وین کے ڈرائیور نے ایک ٹرک کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو کر تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ موقع پر ہی ایک عورت سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے اور ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا۔ زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کروڑوں روپے کی کورونا کٹس برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور کروڑوں روپے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے