امریکا اور پاکستان کا باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت جاری رکھنے پراتفاق

نسیم الغنی
بی بی سی ریکارڈ ڈاٹ کام: ( اسلام آباد )

پاکستان: امریکی وفد نے دفترخارجہ کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ امریکی وفد نے دفترخارجہ کا دورہ کیا اور پاکستانی حکام سے مختلف امور پر مذاکرات کیے، امریکی وفد کی قیادت امریکی صدر کی نائب معاون جنوبی ایشیا لیزا کرٹس نے کی جب کہ قائم مقام نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز اور قائم مقام وزیردفاع بھی وفد میں شامل تھے۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔

پاکستان اور امریکا نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا اور افغانستان میں امریکی پالیسی کے تناظرمیں تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ امریکی وفد کو سرحد پارسے ہونے والے مسلسل حملوں پرتشویش اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے مظالم سے آگاہ کیا گیا۔

امریکی وفد کو پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان نے افغان قیادت میں افغان مسئلے کے مذاکرات سے حل کے موقف کا اعادہ کیا جب کہ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مسئلےکے پرامن حل، علاقائی و دوطرفہ میکنزم کا حصہ رہے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

فیصلہ خلاف آئے تو عدلیہ کو بدنام نہ کریں: چیف جسٹس

Share this on WhatsAppپاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے