آئی جی پنجاب کاصوبہ کے تمام آر پی اوزکے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس

پاکستان: لاہور آئی جی پنجاب کیپٹن ( ر )عارف نواز کی زیرِصدارت پنجاب بھر کے آر پی اوزکے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس آئی جی پنجاب کو کرائم کے حوالے سےجنوری 2017سے اب تک کی رپورٹ پیش کی گئی آئی جی نے تمام افسران کو صوبہ بھر کے کرائم پر قابو پانے پر زوردیا ..
محرم کے موقع پر بہترین سکیورٹی دینے پرتمام افسران اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں آئی جی پنجاب نے صوبے میں امن امان کو مزید بہتر بنانے کے لیے اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے

ایڈیشنل آئی جی جاوید سلیمی سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی اور صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات پر غور کیا گیا آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام آر پی اوز ،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کومبنگ اور سرچ آپریشنز بڑھانے اور تیز کرنے کا بھی حکم دیا صوبے میں کرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس دن رات کام کر رہی ہے اور ابھی ہمیں مزید بہتری کی جانب جانا ہے ..

اپنا تبصرہ بھیجیں