افغان صوبے بدخشاں میں ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں 8 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق نیٹو فورسز نے بدخشاں کے ضلع راغستان میں بغیر پائلٹ طیارے کے ذریعے میزائل حملہ کیا جس میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ نیٹو کے ڈرون حملے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ان کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔

افغان حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے طالبان جنگجوؤں کی 8 لاشیں ملی ہیں اور ان کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔ اس وقت بدخشاں کے دو اضلاع مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جب کہ دیگر 10 علاقوں میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

’سعودی صرف مغرب کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں‘

Share this on WhatsAppقطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ڈی ڈبلیو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے