شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے منصوبے چرا لیے

پیونگ یونگ: شمالی کوریا کے ہیکرز نے امریکا اور جنوبی کوریا کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کرلی۔
خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ہیکرز نے جنوبی کوریا اور امریکا کی وزارت دفاع کی اہم دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ان دستاویزات میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

جنوبی کورین حکام نے ہیکنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے دفاعی ڈیٹا سینٹر سے 235 گیگابائٹس فوجی دستاویزات بھی چرائی گئی ہیں، ہیکرز کی جانب سے چوری کی جانے والی معلومات میں امریکا اور جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی حساس دستاویزات سمیت مشترکہ جنگی منصوبوں کے علاوہ اہم پاور پلانٹس اور فوجی تنصیبات کے حوالے سے معلومات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی جماعت کانگریس کی قیادت راہول گاندھی کو منتقل

Share this on WhatsAppبھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی قیادت راہول گاندھی نے سنبھال ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے