دبئی ٹیسٹ؛ کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 51 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کیا تاہم دونوں اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، شان مسعود 61 اور سمیع اسلم 65 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے، اس وقت اظہر علی اور اسد شفیق وکٹ پر موجود ہیں جب کہ پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔

میچ کے دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 482 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی جب کہ قومی ٹیم نے دوسری دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے اور شان مسعود 15 اور سمیع اسلم 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے دن کا آغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز سے شروع کیا تو کپتان چندیمل 282 کے مجموعی اسکور پر 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم اوپنردموتھ گونارتنے صرف 4 رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے، وہ 196 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔

دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا 58 ، نروشان ڈکویلا 52، کوشل سلوا 27 رنز بناسکے اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سمارا وکراما نے 35 رنز پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2 جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About BBC RECORD

Check Also

فکسنگ کیس میں بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار

Share this on WhatsAppپاکستان: بنگلادیش نے فکسنگ کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے