2 بارنیشنل ایوارڈزجیتنے والی بالی ووڈ کی کوئن کا بنگلہ کتنے کروڑکا ؟

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت اپنی اداکاری سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتی ہیں جب کہ ان کا شماران اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم وقت میں اپنا خوب نام کمایا اورترقی حاصل کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 بارنیشنل ایوارڈزجیتنے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میں حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک بنگلہ خریدا جس کی قیمت 5، 10 کروڑ نہیں بلکہ پورے 20 کروڑ روپے ہے۔

اداکارہ نے بنگلہ گزشتہ ماہ ستمبر میں رجسٹرڈ کرایا تھا جو 4 منزلہ ہے، بنگلے کے ایک مربع فٹ کے لیے 67 ہزار روپے کی رقم ظاہرکی گئی ہے، اداکارہ کے بنگلے میں 565 مربع فٹ پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس بنگلے میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں جب کہ کچھ عرصے قبل اداکارہ نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

بریڈ پٹ نے انجلیناجولی سے شادی کو بڑی غلطی قراردے دیا

Share this on WhatsAppلاس اینجلس: نامورہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے