نوازشریف ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

پاکستان: کے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔ بیورو چیف کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے بلا مقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی صدارت کے لیے نوازشریف کے مدمقابل پارٹی کے کسی بھی دوسرے رکن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔ پارٹی کی جانب سے ریٹرننگ افسرامیرافضل مندوخیل کومقررکیا گیا تھا۔ (ن) لیگ کی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی اورکونسل اجلاس کنونشن سینٹر میں ہوگا جب کہ نوازشریف بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل ڈاکٹرطارق فضل چودہری اور رانا محمد افضل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جسے الیکشن کمشنرنے درست بھی قرار دے دیا تھا۔ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد ساڑھے 10 بجے پولنگ کی گئی تھی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی (ن) لیگ کے پارٹی صدر کیلئے انتخابات کرائے جانے پر پارٹی کا انتخابی نشان “شیر” بحال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھرپارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی۔

About BBC RECORD

Check Also

کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم برہم

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے