سرینا سے دشمنی،ماریانے رازسے پردہ اٹھادیا

لاس اینجلس: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپووا نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں سرینا ولیمز کی دشمنی کے راز سے پردہ اٹھادیا، وہ لکھتی ہیں کہ 2004 میں ومبلڈن میں جب میں نے سرینا کو شکست دی تو انھوں نے کورٹ پر مجھے مبارکباد دی۔

مگر جب میں لاکر روم گئی تو وہ وہاں دھاڑیں مارمار کر رو رہی تھیں، میں ڈر گئی اور وہاں سے لوٹنا چاہا مگر سرینا نے مجھے دیکھ لیا، لوگ حیران ہیں کہ اس مقابلے کے بعد سے سرینا مجھ پر حاوی کیسے ہوجاتی ہیں، میں سمجھتی ہوں کہ ومبلڈن میں شکست کے بعد سے ہی وہ مجھ سے نفرت کرنے لگی تھیں اور انھوں نے عہد کرلیا تھا کہ اب وہ مجھے کبھی نہیں جیتنے دیں گی۔ شراپووا نے آگے جاکر لکھا کہ ہوسکتا کہ مستقبل میں ہم دونوں دوست بن جائیں۔

About BBC RECORD

Check Also

فکسنگ کیس میں بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار

Share this on WhatsAppپاکستان: بنگلادیش نے فکسنگ کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے