جرمن سفیر کا راولپنڈی سے گجرانوالہ تک ٹرین میں سفر

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے گجرانوالہ میں چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے دفتر میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور خطے میں پاکستان اور جرمن کاروبار کے فروغ پر گفتگو کی۔

اسلام آباد میں جرمنی کے سفارت خانے کے فیس بک پیج پر جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی تصاویر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ راولپنڈی سے گجرانوالہ ٹرین میں سفر کر رہے ہیں۔ ان تصاویر میں کوبلر ٹرین میں آرام سے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور وہ اردو زبان سیکھنے کی کتاب پڑھ رہے ہیں۔

سفارت خانے کے فیس بک پیج کے مطابق جرمن سفیر کوبلر نے گجرانوالہ پہنچ کر چیمبر آف کامرس میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر گفتگو بھی کی۔

جرمن سفیر کوبلر نے گجرانوالہ پہنچ کر چیمبر آف کامرس میں کاروباری شخصیات سے ملاقات کی
پاکستان کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ یہاں غیر ملکیو‌ں اور خاص طور پر سفارت کاروں کے لیے سکیورٹی انتظامات ناکافی ہیں۔ مارٹن کوبلر کے سفر کی تصاویر اس تاثر کو غلط ثابت کر رہی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

دنیا ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی،‘ عالمی ادارہ صحت

Share this on WhatsAppعالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے