مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک، 180 زخمی

قاہرہ: مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔ مصری ریلوے اتھارٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ضلع خورشید کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کو پیچھے سے آنے والی دوسری ٹرین نے ٹکر ماردی جو قاہرہ سے اسکندریہ جارہی تھی۔

ٹکر مارنے والی ٹرین کے ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرین خراب ہونے کی وجہ سے خورشید اسٹیشن پر کھڑی تھی جب کہ عینی شاہدین نے بھی ٹرین کی حالت کو کافی خستہ حال قرار دیا۔ واضح رہے کہ مصر میں ٹرینوں کے حادثات عام ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی جماعت کانگریس کی قیادت راہول گاندھی کو منتقل

Share this on WhatsAppبھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی قیادت راہول گاندھی نے سنبھال ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے