آپریشن خیبرفور کے مقاصد حاصل کرلیے، ترجمان پاک فوج

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی بنیادی خصوصیت ملک کے بعض مقامات پر چھپے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن خیبر فور سطح سمندر سے 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر جاری ہے، وہاں کارروائی کے لئے فوج تو پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔

وادی راجگال میں آپریشن میں کامیاب پیشرفت جاری ہے اوراسے عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے، اب اس کی مکمل کلئیرنس کا عمل جاری ہے، وہ آئندہ چند روز میں آپریشن خیبر فور کی تکمیل کااعلان کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان نے کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا

Share this on WhatsAppاسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے