پاکستان آرمی چیف کا الحرمین الشریفین کے تحفظ کے لیے عزم کا اعادہ

پاکستان: آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے الحرمین الشریفین کے دفاع اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے بدھ کے روز جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راول پنڈی میں ملاقات کی ہے۔انھوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی نائب وزیر نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تمام امور میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرتشدد انتہا پسندی کے استیصال کے لیے پاکستان کی کوششوں، قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہتا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی وزیر کو یہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تزویراتی تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے،حرمین شریفین کے دفاع اور سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے اور وہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

فیصلہ خلاف آئے تو عدلیہ کو بدنام نہ کریں: چیف جسٹس

Share this on WhatsAppپاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے