ملتان میں نشے میں دھت اداکارہ کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

پاکستان: ملتان کی معروف اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ کی گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے اداکارہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملتان کی معروف اسٹیج اداکارہ ایمان شاہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھی کہ گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور اداکارہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس انسپیکٹر شاہ رکن عالم کا کہنا ہے کہ اداکارہ نشے میں تھی اور نہایت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، نشے میں ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہوگئی اور 40 سالہ شخص سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جنہیں قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بریڈ پٹ نے انجلیناجولی سے شادی کو بڑی غلطی قراردے دیا

Share this on WhatsAppلاس اینجلس: نامورہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے