پاک بھارت تعلقات میں ’لو اور دو‘ کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہوگا، عبدالباسط

نئی دلی: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیےکچھ دو اور لو کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہوگا۔

بھارت میں سبکدوش ہونے والے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ساوتھ ایشیا فورم فارآرٹ اینڈ کریٹو ہیرٹج کی جانب سے کانفرنس سے خطاب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کسی واقعہ سے متاثرہوئے بغیرجامع مذاکرات کا عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو مزاکرات کی کوشش کرتے رہنا چاہیئے

اور دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے سیاسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب کہ تعلقات میں بہتری کے لیے کچھ دو اورلو کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہوگا، ہمیں ان طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونا چاہیئے جو تعلقات میں بہتری نہیں چاہتیں۔

کلبھوشن یادیو کی رہائی پرسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو مجرم ثابت ہوا ہے اور اس کی رحم کی اپیل کا فیصلہ پاکستان کی فوجی عدالت کرے گی۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیرمیں حق خود ارادیت اور استصواب رائے کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

اوورسیز پاکستانیز کمیشن جنوبی پنجاب کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیراعلیٰ سردار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے