پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آنے میں صرف ایک دن باقی

پاکستان: جے آئی ٹی کی جانب سے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ آنے میں صرف ایک دن رہ گیا ہے۔

بیورو چیف اسلام اباد کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) کو سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہونے میں صرف ایک دن رہ گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے جو وہ کل 10 جولائی کوسپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دی جارہی ہے، بیرون ملک سے حاصل ہونے والے شواہد کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ آڈٹ فرمزکی رپورٹ اور دبئی سے ملنے والی دستاویزات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے وقت میں جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے دونوں بیٹوں حسن وحسین نواز، بیٹی مریم نوازسمیت کئی اداروں کے سابق وحاضر سربراہان سے پوچھ گچھ کی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کورونا کا مقابلہ کیسے کر رہی ہے؟

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقارکاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد انٹیلی جنس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے