جے آئی ٹی کی چیرمین نیب سے ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ

پاکستانی تھقیقا تی کمیٹی جے آئی ٹی نے چیرمین نیب قمرزمان چوہدری سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
بیورو چیف کے مطابق چیرمین نیب قمر زمان چوہدری پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے رو برو پیش ہوئے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ کچھ کی گئی جب کہ ان سے حدیبیہ پیپرمل اورشریف فیملی کے خلاف دائر ریفرنسز سے متعلق سوالات کئے گئے، پیشی کے بعد قمرزمان چوہدری جوڈیشل اکیڈمی کے پچھلے راستے سے روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران بھی چیرمین نیب پیش ہوئے تھے، جرح کے دوران عدالت کی جانب سے ان پر برہمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود انہوں نے حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق فیصلہ چیلنج کرنے سے انکار کردیا تھا

About BBC RECORD

Check Also

ایرانی ہیکرز کا حملہ، اسرائیلی ویب سائٹس پر اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛لاہور اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے