شان مشہور بھارتی فلم کا ’’پاکستانی‘‘ ری میک بنائیں گے

پاکستان کے نامور اداکارشان بھارتی ہدایت کارمہیش بھٹ کی 80 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم ’’ارتھ‘‘ کا ری میک بنارہے ہیں فلم کی خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار کسی بھارتی فلم کا ری میک پاکستان میں بن رہا ہے۔

اداکار شان پاکستان کے ورسٹائل اداکار ہیں جو ہر کام بخوبی انجام دیتے ہیں چاہے وہ اداکاری ہویا میزبانی اور اب شان 1982 میں ریلیز ہوئی مہیش بھٹ کی کامیاب ترین فلم ’’ارتھ‘‘ کا ری میک ’’ارتھ 2‘‘ کے نام سے بنارہے ہیں، یہ پاک بھارت سنیما کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی بھارتی فلم کا ری میک پاکستان میں بنایا جارہا ہے، کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرنے والی فلم ’’ارتھ‘‘ میں بھارت کی باصلاحیت اداکاراؤں سمیتا پاٹیل، شبانہ اعظمی سمیت اداکار راج کرن اور کل بھوشن کھربندرا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شان نے مہیش بھٹ سے ملاقات کے دوران فلم ’’ارتھ‘‘ کا ری میک بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی اور مہیش بھٹ نے انہیں بخوشی اجازت دے دی تھی، مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو چیزوں کو دیکھنے کا نظریہ الگ ہوتا ہے شان میری فلم کو کس طرح بناتے ہیں یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

فلم میں اداکار شان بطور ہدایت کار اور اداکاراپنی صلاحیتوں کا جادو جگائیں گے ، شان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ لاہور میں ہوگی اور اسے موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلمی تجارت کیلئے یہ فلم رول ماڈل ثابت ہوگی اور اس فلم سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فلمیں بنائے جانے کے راستے ہموار ہوجائیں گے۔

فلم ’’ارتھ‘‘ میں یادگار کرداراداکرنے والی فنکارہ شبانہ اعظمی نے بھارتی فلم کا پاکستانی ری میک بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے دنیا بھر میں شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوگا جس کی دونوں ملکوں کو اشد ضرورت ہے۔

فلم ’’ارتھ 2‘‘میں اداکارشان شاہد، ہمایوں سعید، حمائمہ ملک اور عظمیٰ حسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ان کے علاوہ سلمان خان کی کامیاب ترین فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں ’’منی‘‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا بھی فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، ’’ارتھ 2‘‘ میں پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا

Share this on WhatsAppلاہور: تاریخی مسجد وزیرخان میں گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہونے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے