A customer uses an RBS branded automated teller machine (ATM), at a Tesco Bank cash point, in Liverpool, north west England, on November 7, 2016. Britain's Tesco Bank said Monday that around 20,000 customers had money stolen from their accounts after it was hit by hackers. The bank, a subsidiary of British supermarket giant Tesco, the UK's biggest retailer, said it was trying to refund accounts that had been subject to fraud as quickly as possible. / AFP PHOTO / PAUL ELLIS

برطانوی بنکوں ٹیسکو اور بارکلیز میں قطری ریال کا لین دین بند

برطانیہ سب سے بڑے پرچون فروش گر وپ ٹیسکو کے ملکیتی ٹیسکو بنک نے اپنے اسٹوروں پر قطری ریال میں لین دین بند کردیا ہے۔بارکلیز بنک پہلے ہی قطری ریال میں کاروبار بند کرچکا ہے۔

قطر کی ایک ویب سائٹ دوحہ نیوز کے مطابق بہت سے غیرملکی بنکوں اور کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید وفروخت بند کردی ہے۔قطر کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد بنک کاری کے بہت سے ادارے قطری ریال کی نگرانی کررہے ہیں کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں اس کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔

برطانیہ بارکلیز بنک اور لائیڈ ز بنکنگ گروپ کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے بھی قطری ریال میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

بارکلیز بنک کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کی خدمات مہیا کرنے والی ایک تیسری پارٹی نے 21 جون سے قطری کرنسی میں کاروبار بند کردیا ہے اور یہ کرنسی اب ہمارے بنکوں لائیڈز بنک ،بنک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالی فیکس بنک کی شاخوں میں خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

"بیوقوف نہ بنیں:ٹرمپ کا مقصد ہماری صحت کا تحفظ نہیں”

Share this on WhatsAppصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں بغیر دستاویز سرحد پار کرکے داخل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے