مری میں لفٹ کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

پاکستان: چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں میں لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

بیورو چیف مری کے مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ سیکڑوں گہری فٹ کھائی میں جا گری۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے جب کہ تیسرے کی حالت بھی نازک ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ساملی سے تھا اور وہ کرکٹ میچ کھیلنے خیبرپختونخوا جارہے تھے

About BBC RECORD

Check Also

حکومت جس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے کرلے، آصف زرداری

Share this on WhatsAppحسن کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز اسلام آباد پاکستان کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے