چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا

یجنگ چین اور بھارت کی افواج کے اہلکار آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ چینی فوجی نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر سرحد کی خلاف ورزی کی اور بھارتی فوجی کو دھکا دیا

اور پھر پیپلزلبریشن آرمی کے اہلکاروں نے بھارتی سرحد کے اندر داخل ہو کر آرمی کے دو مورچے بھی تباہ کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہوئی۔

دوسری جانب چین نے بھارت کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکم کے علاقے میں بھارتی فوجی سرحد پار کر کے تبت میں گھس آئے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی خود مختاری کے حوالے سے چین کا موقف بڑا واضح ہے، بھارتی فوجیوں نے سکم کے علاقے میں سرحدی خلاف ورزی کی جس پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، امید ہے کہ بھارت سرحدی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف اقدامات اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں بھی سکم کے علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں چین کے فوجیوں نے سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے دو بنکرز تباہ کر دیئے تھے

About BBC RECORD

Check Also

امریکا نے بحر عرب میں ضبط کیے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر جاری کر دیں

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خارجہ نے ایرانی میزائلوں کے اجزاء کی اُس کھیپ کی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے