علماء کے خلاف قطری میڈیا کی ہرزہ سرائی پر”رابطہ عالم اسلامی” کی مذمّت

رابطہ عالم اسلامی تنظیم کی ایک ذیلی ایسوسی ایشن "دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مسلم اسکالرز” نے امت مسلمہ کے اکابر علماء کے خلاف قطری ذرائع ابلاغ پر کی جانے والی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مسلم اسکالرز کو قطر کے میڈیا کی اُن کارستانیوں کا علم ہو چکا ہے جن کا ارتکاب امت مسلمہ کے اکابر علماء پر کیچڑ اچھالنے اور ان کی اہانت کے واسطے کیا گیا۔ ان علماء کرام پر ایمان کے منافی اوصاف کے الزامات عائد کیے گئے۔ ان امور سے عالمِ اسلام اور اہلِ اسلام کے لیے شدت پسندی ، تشدد اور تکفیر کے نظریات کا واضح طور پر اندازہ ہوتا ہے۔ اسی طرزِ فکر کے سائے میں داعش، القاعدہ اور ان کے گمراہ عناصر پروان چڑھے”۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "تنظیم کا سکریٹریٹ امت مسلمہ کے قابلِ احترام علماء کرام کی عزتوں سے کھلواڑ کی سخت مذمت کرتی ہے تا کہ اس امر کو باور کرایا جا سکے کہ شدت پسندی کے کام آنے والے میڈیا سے اس کردار کے نمونے سامنے آتے ہیں جو اسلام کی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں”۔

بیان کے مطابق ذرائع ابلاغ کا یہ انحطاط اسی وقف دیکھنے کو ملتا ہے جب وہ اپنے مشتبہ مقاصد کے حصول کے واسطے اخلاقی تنزّلی کی تمام حدیں پار کر جاتا ہے۔ مسلمان کی عزت و آبرو کے تحفظ کے حوالے سے قرآن کریم اور احادیث نبوی میں بھی کڑی تاکید آئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’سعودی صرف مغرب کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں‘

Share this on WhatsAppقطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ڈی ڈبلیو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے