بھارتی شکست پر گمبھیر آپے سے باہر، میر واعظ کو کشمیر چھوڑنے کا مشورہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی آپے سے باہر ہو گئے اور پاکستان کی فتح پر سوشل میڈیا پرخوشی کا اظہار کرنے والے کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو کشمیر چھوڑ کر پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دینے لگے۔

پاکستان کو گروپ میچ میں ہرانے کے بعد بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی مچا رکھا تھا، وریندر سہواگ کی باپ بیٹے والے پیغامات ہوں یا رشی کپور کے مدہوشی میں کیے گئے ٹوئٹس، سوشل میڈیا پر شائقین جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھے اور پاکستان پر شدید تنقید کر رہے تھے،

لیکن پاکستان کی فتح کے ساتھ ان کو سانپ سونگھ گیا اور بعض پاکستانی شائقین کی جانب سے رد عمل پر ”کھسیانی بلی کھمبا نوچے“ کے مصداق مہذب بننے کی کوشش کررہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کی فتح پر جشن کا سماں رہا، حریت رہنما میر واعظ نے ٹویٹ کیا ”ہر طرف آتش بازی ہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عید وقت سے پہلے آ گئی، بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا۔ پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد۔“

میر واعظ عمر فاروق کے ٹویٹ پر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر سیخ پا ہو گئے اور کہا ”میر واعظ ایک تجویز ہے، سرحد پار کیوں نہیں چلے جاتے، وہاں آپ کو بہتر پٹاخوں اور عید کا جشن ملے گا، میں پیکنگ میں بھی مدد کر سکتا ہوں۔“

میر واعظ اور گوتم گمبھیر کے ٹویٹس پر لوگوں نے مختلف انداز میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ کسی نے لکھا ”تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں؟“ ایک صارف نے کہا ”آپ لوگ تو رونا ہی شروع ہو گئے۔“ کسی نے مشورہ دیا کہ آپ جا کر اپنی ٹیم کو بیگ پیک کروائیں تاکہ وہ گھر واپس جا سکے۔
ایک صارف نے وریندر سہواگ کے زہریلے پروپیگنڈے کے جواب میں لکھا ” B سے بیٹا، B سے بھارت، P سے پاپا اور P سے پاکستان۔“

About BBC RECORD

Check Also

فکسنگ کیس میں بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار

Share this on WhatsAppپاکستان: بنگلادیش نے فکسنگ کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے