Britain Cricket - Pakistan v India - 2017 ICC Champions Trophy Final - The Oval - June 18, 2017 Pakistan's Fakhar Zaman in action Action Images via Reuters / Paul Childs Livepic EDITORIAL USE ONLY.

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل : پاکستان کے 50 اوورز میں 338 رنز

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 6.76 رنز فی اوور کی اوسط سے 338 رنز بنائے ہیں۔

لندن کے تاریخی اوول میدان میں اتوار کو کھیلے جانے والے اس فائنل میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔پاکستانی بلے بازوں نے آج بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔دونوں اوپنر بلے بازوں اظہر علی اور فخر زمان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 128 رنز بنائے۔اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے اس اہم میچ میں اپنی سابقہ کارکردگی کو جاری رکھا اور انھوں نے 106 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔وہ پانڈیا کی گیند پر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔یہ ان کی ایک روزہ میچوں میں پہلی سینچری ہے۔

پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے ۔ وہ صرف 12 رنز بنا سکے۔بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔وہ یادیو کی گیند پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے تجربے کار کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور وہ 37 گیندوں پر 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔ان کے ساتھ عماد وسیم 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔

پاکستان نے اس میچ کے لیے صرف ایک تبدیلی کی ہے اور باؤلر رومان رئیس کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔باقی کھلاڑی وہی ہیں جنھوں نے برطانیہ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں حصہ لیا تھا۔

اس وقت بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اس اہم فائنل میچ میں بلے بازی کررہی ہے اوراس کے اوپنر بلے باز روہیت شرما کوئی رن بنائے بغیر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس اہم میچ میں کوئی نمایاں اسکور کیے بغیر چلتے بنے ہیں اور وہ صرف پانچ رنز کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم : اظہر علی ، فخرزمان ، بابر اعظم ، محمد حفیظ ، عماد وسیم ،شعیب ملک ، سرفراز احمد ( کپتان اور وکٹ کیپر) ،محمد عامر ، شاداب خان ، حسن علی اور جنید خان۔

بھارتی ٹیم : روہیت شرما ، شیکھر دھاون ، ویرات کوہلی ( کپتان) ، یووراج سنگھ ،مہندرا سنگھ دھونی ( وکٹ کیپر) کم ،ایم یادیو ،ایچ ایچ پانڈیا ،آر اے جدیجا ، آر آشون ،بی کمار اور جے جے بمراہ۔

About BBC RECORD

Check Also

فکسنگ کیس میں بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار

Share this on WhatsAppپاکستان: بنگلادیش نے فکسنگ کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے