سلمان کے پاک بھارت جنگ کی مخالفت میں بیان پر ہندو انتہا پسند سیخ پا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاک بھارت جنگ کی مخالفت کردی جس نے ہندو انتہا پنسدوں کو آگ بگولہ کردیا۔
سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بھارت اور چین کے درمیان جنگ کے موضوع پر مبنی ہے جب کہ اس میں سلو میاں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اداکار فلم کی تشہیر کے لیے بہت سرگرم ہیں اور اسی حوالے سے ایک تقریب میں سلمان خان سے پاک بھارت جنگ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا نام لینے والوں کو بندوقیں دے کر بارڈر پر بھیجنا چاہیے جس سے انہیں عقل ٹھکانے آجائے گی اور اس سے ایک ہی دن میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب جنگ کے خوف سے جنگ مسلط کرنے والوں کے ہاتھ پاؤں کانپنا شروع ہوجائیں گے تو وہ خود ہی مذاکرات کی میز پر مسائل حل کرنے پر آمادگی کا اظہار کریں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں کیوں جب بھی جنگ ہوتی ہے تو دونوں طرف کے لوگ مرتے ہیں جس کے نتیجے میں والدین اور خاندان کو اپنے پیاروں کے بغیر ساری زندگی گزارنی پڑتی ہے جو کہ انتہائی کربناک ہے۔

بالی ووڈ اسٹار کے پاک بھارت جنگ کی مخالفت میں بیان پر ہندو انتہا پسند سیخ پا ہوگئے ہیں اور سلمان کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بریڈ پٹ نے انجلیناجولی سے شادی کو بڑی غلطی قراردے دیا

Share this on WhatsAppلاس اینجلس: نامورہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے