بھارتی اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد

ممبئی: بھارتی اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ روز ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرتیکا چوہدری گزشتہ کافی عرصے سے فلموں میں کام حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھیں تاہم وہ گزشتہ روز ممبئی میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر انہیں ایک فون کا ل موصول ہوئی ،فون کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ممبئی کی بھرواناتھ سوسائٹی کے ایک فلیٹ سے ناگوار بو آرہی ہے ، پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور فلیٹ کا دروازہ کھولنے پر دیکھا کہ اداکارہ کرتیکا کی لاش بیڈ پر پڑی تھی،لاش تقریباً 3 روز پرانی تھی اور اس میں سے ناگوار بو اٹھ رہی تھی۔

ابتدائی تفیتش کے مطابق پولیس کو فون کرنے والا شخص اداکارہ کا ہمسایہ تھا جس نے کرتیکا کے کمرے سے اٹھنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سے پولیس کو فون کیا تھا. ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دروازہ باہر سے بند تھا اس لیے یہ ممکنہ طور پر قتل کا کیس ہوسکتا ہے،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

About BBC RECORD

Check Also

بریڈ پٹ نے انجلیناجولی سے شادی کو بڑی غلطی قراردے دیا

Share this on WhatsAppلاس اینجلس: نامورہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے