قطرمیں فوج کی تعیناتی سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں، دفترخارجہ

پاکستان: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ قطرمیں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے رپورٹس من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

بی بی سی ریکارڈ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے قطر میں پاک فوج کی تعیناتی کے بارے غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کی تردید کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق قطرمیں پاک فوج کی تعیناتی کی رپورٹس من گھڑت اوربے بنیاد ہیں جبکہ رپورٹس پاکستان اور خلیجی ممالک میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر سے تعلقات ختم کئے جانے کے بعد غیر ملکی میڈیا پر یہ رپورٹس سرگرم تھیں کہ پاکستان کی جانب سے فوج کو قطرمیں تعینات کیا گیا ہے جس سے خلیجی ممالک اور پاکستان میں مختلف غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں۔

About BBC RECORD

Check Also

فیصلہ خلاف آئے تو عدلیہ کو بدنام نہ کریں: چیف جسٹس

Share this on WhatsAppپاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے