نیوزی لینڈ کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ

کارڈف: چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور71 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں ۔

کارڈف میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگال ٹائیگرز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 46 کے مجموعی اسکور پرلیوک رونچی 16 کے انفرادی اسکور پرتسکین احمد کا شکار بنے۔بنگلا دیش کو دوسری کامیابی 69 رنز پر ملی جب مارٹن گپٹل 33 رنز بنا کر روبیل حسین کی گیند پرآؤٹ ہوگئے،اس وقت وکٹ پرروس ٹیلر اور کیوی قائد کین ولیمسن موجود ہیں ۔

گروپ اے کی ان دونوں ٹیموں کی صورتحال اس وقت ایک جیسی ہے کیونکہ دونوں کو انگلینڈ سے شکست ہوئی جبکہ دونوں کے ہی آسٹریلیا سے میچز بارش کی نذر ہوئے جس کی بدولت ان کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے۔ جو بھی ٹیم جیسے گی اس کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی۔ اس کیلیے فاتح سائیڈ کو ہفتے کو انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کیلیے دعا بھی مانگنا ہوگی، صرف یہی نہیں بلکہ انھیں اس بات کی بھی دعا کرنی ہے کہ موسم بھی ان کی راہ میں حائل نہ ہو۔

About BBC RECORD

Check Also

فکسنگ کیس میں بنگلادیش کا پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار

Share this on WhatsAppپاکستان: بنگلادیش نے فکسنگ کیس میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے انکار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے