کوہستان میں جائیداد کے تنازع پر 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

پاکستان: کوہستان کولئی پالس میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

نامہ نگار کے مطابق کوہستان کے علاقے کولئی پالس میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تصادم جائیداد کے تنازع پر ہوا اور مقتولین کا تعلق کولئی کے قبیلہ چھلیس خیل سے ہے جب کہ حملہ آوروں کا تعلق آزاد خیل قوم سے ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے میاں بیوی کی گلاکٹی لاشیں برآمد

Share this on WhatsAppتجمل ہاشمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کراچی کراچی کے علاقے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے