جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش ، 3افغان خواتین گرفتار

پاکستان: کے دارلحکومت اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی برٹش پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش میں 3افغان خواتین کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان خواتین نے پہلے کابل کی ٹکٹ پر بورڈنگ پاس حاصل کیے، ایف آئی اے کی کلیئرنس کے بعد افغان خواتین نے پی آئی اے اہلکاروں کی مدد سے جعلی دستاویز ات پر برطانیہ پرواز کے بورڈنگ پاس حاصل کرلئے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کابل کے بجائےپی آئی اے کی پرواز پر لندن جانا چاہتی تھیں۔

اسی اثنا میں ایف آئی اے اہلکاروں نے شبہ ہونےپر تحقیقات کی تو اصل کہانی سامنے آگئی۔ تینوں افغان خواتین کی شناخت راحیلہ،ایگزارا اورنبیلہ کے نام سےکی گئی ہیں اور ان کے قبضے سے اصلی افغان پاسپورٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پاکستانی حکام کی جانب سے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کورونا کا مقابلہ کیسے کر رہی ہے؟

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقارکاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد انٹیلی جنس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے